counter easy hit

پاکستانی پاسپورٹ پر آپ 32 ممالک میں بغیر ویزہ سفرکرسکتے ہیں، نئی ریٹنگ جاری، جاپانی 191 ملکوں کیساتھ سر فہرست

اسلام آباد(یس اردو نیوز) دنیا میں تمام ممالک کے پاسپورٹس کی سال 2020 کیلئے درجہ بندی پر مبنی رپورٹ آگئی۔ جس کے مطابق جاپان سب سے طاقتور ملک جبکہ افغانستان کو سب سے کمزور ملک قرار دیا گیا۔وطن عزیز کے پاسپورٹ رکھنے والے دنیا کے 32 ممالک میں بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں اور درجہ بندی کے مطابق سبز پاسپورٹ کو آخریچھ ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہینلی اینڈ پارٹنرز کا ادارہ جوکہ پاسپورٹ کی توثیق کے لیے استعمال ہوتا ہے کی درجہ بندی کے مطابق ایران اور پاکستان دنیا کے آخری چھ ممالک میں شامل ہیں۔جاری کردہ فہرست کے مطابق جاپان کے شہری بغیر ویزے کے 191 ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں جبکہ پاکستان کے شہری 32 ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سب سے کمزور قرار دیئے جانے والے ملک افغانستان کے شہری صرف 26 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح درجہ بندی میں سرفہرست ممالک میں سنگاپور دوسرے جبکہ جرمنی اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ یمن، صومالیہ، شام، افغانستان اور عراق دنیا کے کم سے کم درست یا ’ویلڈ‘ پاسپورٹ کی فہرست میں سرفہرست اور انتہائی درست پاسپورٹ کی فہرست میں سب سے نیچے ہیں۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک بھارت کی جائے تو اس کے شہری بغیر ویزے کے 58 ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔ ایران کے شہری 41 ممالک کو بغیر ویزہ یا آمد پر ویزا کی سہولت کے تحت سفر کرسکتے ہیں۔ پاکستانی سبز پاسپورٹ رکھنے والے شہری بغیر ویزے کے 32 ممالک میں کبھی بھی جا سکتے ہیں، ان ممالک میں قطر، کمبوڈیا، روانڈا، سینیگال، نیپال، کینیا، مالدیپ جیسے ممالک شامل ہیں۔ ان میں بھی کئی ایسے ممالک ہیں جن کے نام شاید پاکستانیوں نے بھی کبھی نہیں سنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ ہینلی اینڈ پارٹنرز کے مطابق پاسپورٹ کی توثیق کا معیار وہ شرح ہے جس پر سیاحوں کو دنیا کے مختلف ممالک میں سفر کرنے کی اجازت ہے۔ سفر کرنے کے اجازت نامے کا تعلق پاسپورٹ کی طاقت سے ہوتا ہے۔ اس بات کا اندازہ جاری ہونے والی فہرست سے لگایا جا سکتا ہے جس میں طاقتور پاسپورٹ رکھنے والے جاپان کے شہری 191 ممالک میں جا سکتے ہیں جبکہ کمزور افغانستان کے شہری صرف 26 ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Henley_Passport_Index

https://en.wikipedia.org/wiki/Henley_Passport_Index

2020, HENLEY, PASSPORT, INDEX, PAKISTAN, STANDS, IN, LAST, FIVE, COUNTRIES

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website