اسلام آباد(یس اردو نیوز) ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، امریکا اور اسرائیل کے شر سے ایران کے دوست بھی محفوظ نہیں۔ ایران خطے میں ایران کے دوستوں پراپنے مفادات کے لیے دبائو ڈال رہا ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران کے پڑوسی اور دوست ممالک روس، ایران، آذر بائیجان، عراق اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایرانی عوام اور ایرانی نظام کو ایک دوسرے سے دور کرنے کی سازش کررہا ہے۔ انہوں نے امریکا کے سابق مشیر جون بولٹن کی کتاب کا حوالہ دیا جس میں بولٹن نے دعوی کیا کہ امریکا ایرانی عوام اور حکومت کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔