اسلام آباد (یس اردو نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شکر منائیں کہ آپ جیسے معمار پاکستان میں پائے جاتے ہیں، اگر باہر کسی ملک میں اورنج لائن جیسے سفید ہاتھی کو عوام کے سر تھوپنے کی کوشش کرتیتو آپ جیسے نااہل ”معماروں” کو محاورتاً نہیں حقیقتاً ”چُن” دیا جاتا یا اس کھجور کے درخت کے ساتھ باندھ دیا جاتا جو آپ نے لاکھوں روپے میں بیچے۔
@SHABAZGIL
·
شکر منائیں کہ آپ جیسے معمار پاکستان میں پائے جاتے ہیں، اگر باہر کسی ملک میں اورنج لائن جیسے سفید ہاتھی کو عوام کے سر تھوپنے کی کوشش کرتے تو آپ جیسے نااہل “معماروں” کو محاورتاً نہیں حقیقتاً “چُن” دیا جاتا۔یا اس کھجور کے درخت کے ساتھ باندھ دیا جاتا جو آپ نے لاکھوں روپے میں بیچے۔
سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا ٹوئٹ:
@betterpakistan
ہم کو اس شہر میں تعمیر کا سودا ہے جہاں
لوگ معمار کو چن دیتے ہیں دیوار کیساتھ