لاہور (یس اردو نیوز) عالمی وباءکورونا وائرس لاک ڈاﺅن کے دوران پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا دلچسپ انٹرویو کیا اور اس دوران شعیب ملک کی اذہان سے ملاقات بھی کروائی جسے دیکھتے ہی آل راﺅنڈر بے اختیار یہ پوچھنے پر مجبور ہو گئے کہ ’اسے لڑکی کیوں بنایا ہوا ہے۔‘ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاﺅن کے دوران شعیب ملک فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک چیٹ شو کی میزبانی کر رہے ہیں جس کی پانچویں قسط میں شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مدعو کیا اور ان سے ڈھیر سارے دلچسپ سوالات کئے جن کے ثانیہ مرزا نے خوبصورت انداز میں جوابات دیئے۔ شو کے دوران ثانیہ مرزا نے مداحوں سے اپنے بیٹے اذہان کی بھی ملاقات کروائی جس کے بالوں کی چٹیا بنی ہوئی تھی۔ اذہان کے سکرین پر آتے ہی شعیب ملک نے ثانیہ سے سوال کیا کہ اذہان کو لڑکی کیوں بنایا ہوا ہے جس پر جواب دیتے ہوئے ثانیہ کا کہنا تھا کہ اس کے بال بہت لمبے ہو گئے ہیں اس لئے پونی بنائی ہوئی ہے۔ اس دوران شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کو اس کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔ ثانیہ مرزا اذہان کے ساتھ انگریزی میں بات کر رہی تھیں جس پر شعیب ملک نے کہا کہ اس سے مادری زبان پنجابی میں بات کرو، اذہان کو گورا بنایا ہوا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CCgn99vFGcj/