counter easy hit

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلا 15سالہ بچے کی ملاقات کی خواہش پوری کردی

اسلام آباد(یس اردو نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک سال سے کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کردی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلا 15سالہ بچے کی ملاقات کی خواہش پوری کردی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک سال سے کینسر میں مبتلا علی رضا سے ویڈیو لنک پر بات چیت کی، علی رضا نے بڑے ہوکر آرمی آفیسر بننے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک سال سے کینسر میں مبتلا 15سالہ علی رضا سے رابطہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابرافتخار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ علی رضا نے چیف آف آرمی سٹاف سے ملنے اور پاک آرمی میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ کراچی کورپس ہیڈ کوارٹرز نے بچے کی آرمی چیف سے ملاقات کا انتظام کیا۔ آرمی چیف نے بچے کے جذبے کی تعریف کی اور اس سے اسکی صحت سے متعلق پوچھا۔ آرمی چیف نے بچے کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website