اسلام آباد(یس اردو نیوز) ایران چائینہ کے معاہدوں کے مندرجات واضح ہیں ۔ ان کے بارے میں مغربی اہلکاروں کے بیانات میں کوئی حقیقت نہیں۔ پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید علی حسینی نے کہا ہے کہ 2016 میں چین کے صدر شی چن پنگ کے دورہ ایران کے موقع پر ایران اورچین کے درمیان طے پانے والے طویل المدتی تعاون کے معاہدے کے مندرجات منظر عام پر آچکے ہیں۔ ان کے متعلق تمام افواہیں اور بیانات بے بنیاد ہیں۔ ایران کے سفیر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران اورچین کے درمیان کسی قسم کے تعاون کو خفیہ نہیں کہاسکتا۔
Too many baseless rumors about long-term cooperation between #Iran and #China. The subject of “25 years long term cooperation”, is a very public issue that even mentioned in paragraph sixth of the joint statement after H.E. #XiJinPing visit to Iran in 2016.
No credibility to some western officials and media that “Iran China cooperation” is clandestine.