counter easy hit

انتخابات کی تیاری کریں!! پی ٹی آئی نے کارکنوں اور رہنماؤں کو گرین سگنل دے دیا، پنجاب میں ہلچل مچ گئی

لاہور( نیوز ڈیسک) اکتوبر نومبر میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی تیاری، الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ابتدائی فہرست 21 اگست اور حتمی 27 ستمبر کو آویزاں کی جائیگی، ٹاسک مکمل ہونے کے 45 روز کے اندر اندر انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل کرانا لازمی ہوگا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندیاں 4 کی بجائے اب ایک ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے حلقہ بندیاں 13 اکتوبرتک مکمل کی جانا تھیں، اب 27 ستمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 21 اگست کو لگائی جائے گی۔ 19 ستمبر تک فہرستوں پر اعتراضات دائر کیے جائیں گے 26 ستمبر تک حلقہ بندیوں پر اپیلیں سنی جائیں گی جبکہ 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں نیبرہڈ کونسلز بنانے کے لیے بھی 3 رکنی انتظامی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ شہرکی ایک کروڑ سے زائد آبادی پر 475 نیبرہڈ کونسلز بنائی جائیں گی۔ حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد 45 دن میں حکومت کوپہلا مرحلہ شروع کرنا ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک لاہور ایگزیکٹو کا اہم تنظیمی اجلاس 19 جولائی اتوار کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تنظیم سازی، دیگر سیاسی صورتحال اور اس پر عوامی تحریک کے ردعمل بارے اہم مشاورت ہوگی۔ عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول اور سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری نے کہا کہ غریب سستا گھر نہیں، سستا آٹا ڈھونڈ رہا ہے۔ چینی اور آٹا سرکاری نرخوں سے 10 روپے فی کلو مہنگے فروخت ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے تنخواہیں نہیں بڑھائیں، ملازمین اور مزدوروں نے صبر کر لیا، مگر مہنگائی کے بے لگام گھوڑے کو قابو نہ کرنا حکومت کی غریب عوام سے زیادتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website