اسلام آباد(یس اردو نیوز) چین نے مسلمان اکثریتی صوبے سنکیانگ میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد ہنگامی حالت کااعلان کردیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے مشرقی صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارمچی میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کا بعد ’حالتِ جنگ‘ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بڑے اجتماعات اور ایک دوسرے کے گھروں میں جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔شہر سے صرف اس صورت میں نکلنے کی اجازت ہے اگر انتہائی ضروری ہو اور جانے سے قبل ٹیسٹ کروانے بھی ضروری ہیں، وغیرہ شامل ہیں۔ حکام کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یہاں 17 نئے مریض سامنے آئے تھے جس کے بعد آمد و رفت پر کڑی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
حالانکہ یہ اعداد و شمار بظاہر معمولی ہیں لیکن چین میں ووہان کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں وائرس کا نمایاں پھیلاؤ نہیں دیکھا گیا۔ سنکیانگ میں اویغور مسلمانوں کی اکثریت ہے اور یہاں ریاستی کنٹرول انتہائی مضبوط ہے۔ ارمچی میں تازہ ترین لاک ڈاؤن کے حوالے سے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں جن میں ایسی عمارتوں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کرنا جہاں سے نئے مریض سامنے آئے تھے۔
خیال رہے دنیا بھرمیں کورونا وائرس مسلسل پھیلتا چلا جارہا ہے۔کوروناسے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس مرض کے باعث چھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں تقریباً 36 لاکھ افراد اس مرض سے متاثر ہیں جبکہ وہاں اب تک ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔