اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیرون ممالک میں کام کرنیوالے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ڈھائی لاکھ پاکستانی اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں۔ انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام سرکاری اہلکاروں اورافسران کی غیر معمولی کاوشوں کا ممنون ہوں جنھوں نے میزبان ملکوں میں رہتے ہوئے اپنے ہم وطنوں کیلئے آسانیاں بہم پہنچائیں ۔
@SMQureshiPTI
·
22h
250,000 Pakistanis across the world are now home. I would like to acknowledge extraordinary efforts of all our officers, who, in addition to coordinating tirelessly across multiple govt branches of Flag of Pakistan& host countries went above & beyond call of duty, for their fellow countrymen.