counter easy hit

عید پر مسقط سے پاکستانیوں کے لیے چھ خصوصی پروازیں

اسلام آباد(یس اردو نیوز) مسقط میں مقیمم پاکستنانیوں کی عید پراپنے گھروں کو واپسی کی سہولت کیلئے عمان کی سلام ایئرلائن کو خصوصی اجازت دید گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اس فیصلے سے مسقط میں واپسی کے خواہش مند پاکستانی عیدالاضحیٰ اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں گے۔ سول ایوی ایشن کے مطابق سلام ایئر مسقط سے پاکستانیوں کو لانے کے لیے چھ خصوصی پروازیں چلائے گی جس کے لیے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کیا ہے۔ سلام ایئر کی یہ خصوصی پروازیں 26 جولائی سے دو اگست تک آپریٹ ہوں گی۔ خصوصی پروازیں مسقط سے کراچی، سیالکوٹ، ملتان، اسلام آباد، لاہور اور پشاور پہنچیں گی۔ 26 جولائی کو مسقط سے 200 سے زائد مسافروں کو لے کر پہلی خصوصی پرواز کراچی پہنچے گی جبکہ 28 جولائی کو 200 سے زائد مسافروں کو لے کر دوسری پرواز سیالکوٹ پہنچے گی۔ 29 جولائی کو مسقط سے ملتان، 30 جولائی کو اسلام آباد، 31 جولائی کو پشاور جبکہ دو اگست کو مسقط سے لاہور مسافروں کو لایا جائے گا۔ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سلام ایئر کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرے گی اور طیارے کے عملے کو ایئرپورٹ پر جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اتھارٹی کے مطابق سلام ایئر کو طیاروں، مسافروں اور ان کے سامان کو ایس او پیز کے تحت ڈس انفیکٹ کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website