اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاک افغان بارڈرز پر پانچوں سرحدی گزرگاہیں کھول دی گئی ہیں۔ افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اپنے بیان میں کہا کہ طورخم ، چمن، غلام خان، خرلاچی اورانگوراڈہ کی سرحدی گزرگاہوں کے کھلنے سے ٹرکوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ موثر اقدامات کے ذریعے ٹرکوں کی کلیئرنس کا نظام مزید بہتر بنایا جائے۔ اس مقصد کیلئے سرحدی گزرگاہوں پر تمام نجی پارکنگ کے مقامات کو ختم کیاجارہا ہے۔
@AmbassadorSadiq
All five border crossings opened recently (Torkham, Ghulam Khan, Kharlachi, Angor Adda and Chaman) are now operational for crossing of trucks. Trying to speed up the clearance of of trucks through better organization and efficent handling. All private parkings being abolished.