اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان میں سیروسیاحت کیلئے تیزی ترین ویزا پالیسی پر کام جاری ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے عائد کی گئی پابندیوں اور ایس او پیز پر بھی نظر ثانی کی جائیگی۔ افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے سوشل میڈیا پر افغان باشندوں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان میں معمول کے سفر کے آغاز کیلئے بہت جلد اقدامات کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے سفری پابندیوں اور کورونا ایس او پیز پر نظر ثانی کی جارہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سفر کو آسان بنانے کیلئے نئی تیز ترین ویزا پالیسی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔
@AmbassadorSadiq
Many Afghan friends have inquired about opening normal travel to Pakistan. Current travel limitations due to Corona SOPs are to be reviewed soon as the situation is improving. In the meantime, a new visa policy to facilitate travel to Pakistan is under consideration on fast track