اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان اقوام متحدہ میں ترقی پذیرملکوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے آواز اٹھاتارہے گا۔رکن ملکوں کے ساتھ مزیداورموثررابطوں سے باہمی احترام اور افہام وتفہیم کو فروغ ملے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے نیویارک میں اپنے انٹرویو میں کہاکہ اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کے صدرکے طورپرچھٹی مرتبہ انتخاب ملک کے لئے ایک بڑا اعزازہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخاب سے اس موقف کی توثیق ہوتی ہے کہ بین الاقوامی فورم پرپاکستان کی اہمیت ہے اوراس میں اضافہ ہورہاہے۔ منیراکرم نے کہاکہ پاکستان عالمی ادارے میں اپنے اثرورسوخ میں اضافے سمیت ہمسایہ ملکوں اورترقی پذیردنیاکے مفادات کاتحفظ یقینی بنائے گا۔