اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے دورے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فی الوقت ان کا دورہ پاکستان منسوخ کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زلمے خلیل زاد کے پانچ ملکی دورےکے شییڈیول میں تبدیلی کر دی گئی, زلمے خلیل زاد نے کابل, دوحہ اور اسلام آباد ، بلغاریہ اور ناروے کا دورہ کرنا تھا, زلمے خلیل زاد اس وقت قطر میں موجود ہیں, قطر میں افغان طالبان ،افغان قومی حکومت, پاکستان اور قطری حکام کی اہم نشستیں جاری ہیں, گزشتہ روز بھی دوحہ میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق زلمے خلیل زاد کے دورہ کے شیڈول میں تبدیلی کی اطلاع وزارت خارجہ کو کردی گئی ہے۔ زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا پرجاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پرجنرل ملر، سفیر ولسن اور میں افغان عوام کیلیے پرامن عید کی چھٹیوں کے خواہشمند ہیں۔ عید الاضحیٰ باہمی بھائی چارے اور ایثار کا وقت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ عید تمام افغانوں کو یکجا کرنے اور باہمی وقار اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انھوں نے طالبان اورافغان حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا اور اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ افغان عوام کو عید مبارک کا پیغام دیتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ افغان نیشنل سیکورٹی فورسز افغان عوام کی خدمت اور ان کے وقار کو بحال رکھنے میں کامیاب ہونگے اورہم افغانستان کے ساتھ ان کے لگائو کی قدر کرتے ہیں۔
@US4AfghanPeace
·
12h
1/3 On the occasion of Eid ul Adha, Gen Miller, Amb Wilson, & I wish the Afghan people a peaceful holiday. Eid ul Adha is a time of charity & fellowship. Our hope is this Eid brings all Afghans together in understanding & mutual respect and one step closer to a sustainable peace.
@US4AfghanPeace
·
12h
2/3 We welcome the Taliban announcement of an Eid ceasefire and the Afghan government’s reciprocal announcement.
@US4AfghanPeace
·
12h
3/3 We wish the Afghan national security forces continued honor in the service of the Afghan people and thank them for their commitment to Afghanistan. Eid Mubarak.