counter easy hit

اختر مو مبارک شہ، افغانستان کیلئے امریکہ اور پاکستان کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اورمحمد صادق کاافغان طالبان اورحکومت کی طرف سے جنگ بندی کا خیرمقدم

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغانستان کیلئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان اور حکومت دونوں کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انھوں نے امریکی جنرل ملر، سفیر ولسن اوراپنی طرف سے عیدالاضحیٰ پردونوں فریقین کی طرف سے امن کے اعلان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسے اچھے دنوں کی نوید قرار دیا ہے۔ دریں اثنا افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے بھی جنگ بندی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ افغانستان کیلئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اپنے الگ الگ ٹوئٹر پیغام میں افغان عوام کو عید کی دلی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔ افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے سوشل میڈیا پرجاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افغان طالبان اور حکومت کا جنگ بندی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں پشتو اوراردودونوں زبانوں میں جنگ بندی پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے عید مبارک کا پیغام لکھا

@AmbassadorSadiq
·
1h
Pakistan welcomes both the ceasefire announced by the Taliban for Eid ul Azha and the ceasefire announced by Afghanistan government in response.
اختر مو مبارک شه!
عید مبارک!

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website