counter easy hit

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا عید الاضحی پر اُمت مُسلمہ کو پیغام

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اُمت مُسلمہ اور سعودی عرب میں بسنے والے مقامی اور تارکین وطن کے نام عید کا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اہل اسلام کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے اور یہ دُعا بھی فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ اُمت مسلمہ سمیت دُنیا بھر کے مسلمانوں کو کورونا کی موذی وبا سے نجات دلائے۔ “ٹویٹر” پر جاری پیغام میں سعودی فرماں روا نے کہا کہ “میں تمام لوگوں کو عید الاضحی کی تہنیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی ہمیں اور آپ کو خیر و برکت اور صحت و عافیت سے بھرپور عید سے نوازے۔ ہم اللہ سے اس بات کا بھی سوال کرتے ہیں کہ تمام حجاج کرام کے حج کو اور مسلمانوں کی طاعات کو قبول فرمائے … اور اپنے فضل سے ہمارے ملک اور پوری دنیا سے اس کرونا وائرس کی وبا کا خاتمہ فرمائے … آپ لوگ ہر سال جیتے رہیں”۔ دوسری جانب مسلم ممالک کے سربراہان اور قائدین نے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام عید الاضحی کے موقع پر مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔ مسلم قائدین نے بھی دُنیا سے کورونا کے خاتمے کی دُعا کی ہے اور اُمت مسلمہ کے لیے خوشحالی، امن و استحکام اور یکجہتی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز گزشتہ روز ہی صحت یاب ہو کر ہسپتال سے اپنے شاہی محل روانہ ہوئے تھے۔ ۔ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز گزشتہ روز صحت یاب ہو کر ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال سے رخصت ہو گئے ہیں، اس موقع کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ایوان شاہی کے بیان میں سعودی فرمانروا کے لیے دُعابھی کی گئی کہ اللہ شاہ سلمان کی حفاظت فرمائے، انہیں ہر تکلیف سے دُور رکھے اوران کی صحت و سلامتی برقرار رکھے۔ 23 جولائی بروز جمعرات شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پتے کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد ان کی حالت سْدھر گئی ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی بھرپور مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔ اگرچہ کورونا کی آفت کی وجہ سے لوگوں کو عید کے موقع پر زیادہ میل جول رکھنے سے منع کیا گیا ہے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے، تاہم لوگ سوشل میڈیا اور ٹیلی فون کے ذریعے ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات دے رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website