اسلام آباد(یس اردو نیوز)سی پیک کے تحت گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر بندرگاہ اور اس کے فری زون کو قومی شاہراہوں کے جال سے منسلک کرے گی۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کی تکمیل کا سفر تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے سی پیک کے تحت ایک اہم منصوبہ ہے جس کی تکمیل اپریل 2021ء میں مکمل ہو جائے گی۔ ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر گوادر بندرگاہ کے لئے ایک اہم پیشرفت ثابت ہو گی جس کے ذریعے پورٹ کے لئے پوری ٹریفک میں روانی پیدا ہو جائے گی۔