اسلام آباد( رپورٹ.اصغرعلی مبارک) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور 5 اگست کے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا ۔اس موقع پر وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی قیادت جملہ سیاسی جماعتیں، مسلح افواج اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان، دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔ اس موقع پروزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف بھی موجود تھے