counter easy hit

کشمیر سے متعلق پاکستانی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: ترجمان دفتر خارجہ

کشمیر سے متعلق پاکستانی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(رپورٹ۔اصغرعلی مبارک سے) دفتر خارجہ پاکستان کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اپنی آخری بریفنگ میں کہا ہے کہ کشمیرسے متعلق موقف نہیں بدلا،سیاسی نقشہ وقت کی ضرورت تھی۔چاہتے ہیں او آئی سی مسئلہ کشمیرپر قائدانہ کردار ادا کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بتایا کہ کلبھوشن یادیو پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بھارت سے رابطہ کر کہ انہیں وکیل کی فراہمی کا پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنی آخری ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھارتی محاصرے کو365 دن مکمل ہو گئے جس پر پاکستان نے یوم استحصال کشمیر منایا۔ یوم استحصال کشمیر پر ملک بھر میں ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیاگیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دفتر خارجہ سے ایک بڑی ریلی نکلی۔ صدرمملکت نے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کیا، بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کو فوجی محاصرے میں رکھا ہوا ہے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر پر وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خطاب کیا جبکہ حریت رہنماسید علی گیلانی کو ان کی استقامت اور بہادری کے باعث نشان پاکستان عطا کیا گیا جبکہ یوم استحصال کشمیر پر لندن،پیرس،برسبین،برسلز اور دیگر بہت سے بین الاقوامی شہروں میں کشمیریوں کے حق میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ گذشتہ روز پاکستان کی درخواست پر سلامتی کونسل میں ایک برس میں تیسری مرتبہ کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔ہم سلامتی کونسل کے تمام اراکین بالخصوص چین کے شکرگزار ہیں۔یوم استحصال پر دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلند ہوئیں۔چین نے اپنے جموں و کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ کا حل طلب مسئلہ قرار دیا جبکہ او آئی سی نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور او آئی سی نے کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق اور بنیادی انسانی آزادیوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ‏پاکستان سرحد پار کسی بھی حملے کا جواب دینے کیلئے پرعزم ہے،‏افغان آرمی کوبن شاہی میں بارڈر میٹنگ کا کہا گیا تھا،دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،‏دونوں ملکوں کو بہترین تعاون اور کوآرڈینیشن کی ضرورت ہے۔جانے والی ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کلبھوشن جادیو پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بھارت سے رابطہ کر کہ انہیں کلبھوشن کے لیے وکیل کی فراہمی کا پیغام پہنچا دیا گیا ہے،اس حوالے سے ابھی تک بھارت کا جواب موصول نہیں ہوا۔ حکومت پاکستان نے عدالتی حکم کے مطابق کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارت سے سفارتی رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرعائشہ فاروقی نے اپنی آخری ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلبھوشن یادیو کا وکیل مقرر کرنے کیلئے بھارت سے رابطے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے مطابق بھارت سے رابطہ کیا گیا ہے اور اب جواب کا انتظار ہے۔
دفترخارجہ نے پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی حملے کا جواب دینے کیلئے پرعزم ہے اور ہم دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔واضع رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ادھر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فائرنگ دیر کے علاقے بن شاہی میں کی گئی ہے۔

.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website