اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ملک میں اتوار کے روز بھرپور طریقے سے شجرکاری مہم کا آغاز ہوا۔ اس موقع پرسیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے دفتر خارجہ میں پودا لگا کر مہم میں حصہ لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے قومی سطح پر وسیع پیمانے پر شروع کی گئی شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ درخت لگانے سے آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کم ہوں گے اور ترقی کے حصول میں مدد ملے گی۔اس موقع پر انھوں نے مہم میں حصہ لینے پر سفارتخانوں کے عملے کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
@ForeignOfficePk
·
31m
FS Sohail Mahmood planted sapling @ForeignOfficePk
today as part of massive nationwide tree plantation drive.
Planting trees will mitigate the effects of climate change & help achieve SDGs.
Thanks also to our colleagues in Diplomatic Corps for taking part in the campaign.