counter easy hit

خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے. اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی پریس کانفرنس

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)  خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ کورونا وبا کے دوران پاکستان کے اقدامات سے  دنیا کو سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر نے  وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشیکے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں   کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وولکن بوزکر سے ملاقات کے دوران انہیں افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار سے بھی آگاہ کیا وزیر خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں ہم نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، مجموعی طور پر آج وولکن بوزکرسے ملاقات خوشگوار رہی. دریں اثنا  وزیر خارجہ نے وولکن بوزکر کو ملاقات کے دوران یو این جنرل اسمبلی کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی . ملاقات کے دوران سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، ڈی جی یو این اور سینئر افسران بھیشریک تھے. اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا  بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف وزری کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کیلئے 5 اگست 2019کو یکطرفہ اقدامات اٹھائے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، نہتے شہریوں پر بلاجواز فائرنگ اور تشدد معمول بن چکا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں کے ذریعے معصوم اور نہتے شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردوں کی روشنی میں عالمی سطح پر ایک متنازعہ مسئلہ ہے جس کی توثیق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے 8 اگست 2019کے بیان میں بھی کی ہے جو ریکارڈ کا حصہ ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی، اپنے وڑن کی روشنی میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں، مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔ پاکستان، اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز کو بھارت کے عزائم سے متعلق آگاہ کر چکا ہے۔ دونوں رہنماوں کے مابین افغان امن عمل سمیت، خطے میں جاری امن و استحکام کی کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کر رہا ہے ۔ خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے۔ ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت امن کے بحالی کے لیے کوششوں پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے خلوص نیت سے کردار ادا کر رہا ہے، خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے. انہوں نے کہا کہ یواین جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس کے لیے جاری ایجنڈا خوش آئند ہے   کیونکہ دنیا ایک طرف کورونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے تو دوسری طرف ہم عالمی معاشی بحران کو پنپتا ہوا دیکھ رہے ہیں پاکستان، امسال وبائی تناظر میں جنرل اسمبلی کے انعقاد کے طریقہ کار کے فیصلے سے متفق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات کا بھی بخوبی ادراک ہے کہ وبائی صورتحال کے پیش نظر عالمی رہنماوں کی کثیر تعداد میں جنرل اسمبلی اجلاس میں روایتی شرکت مناسب نہ ہو گی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کورونا کے عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر جامع اور مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے بہت سے ممالک اپنی کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ توقع ہے کہ کورونا ویکسین تک رسائی سب ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنائی جائے گی۔ وزیر خارچہ نے کورونا وبا کے مضمرات سے نمٹنے اور کمزور معیشتوں کی معاشی بحالی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں میں سہولت کی تجویز سے بھی نومنتخب صدر جنرل اسمبلی کو آگاہ کیا

FM Shah Mahmood Qureshi and President-elect of the United Nations General Assembly H.E. Mr. Volkan Bozkir holding joint press stakeout at Ministry of Foreign Affairs, Islamabad

FM Shah Mahmood Qureshi and President-elect of the United Nations General Assembly H.E. Mr. Volkan Bozkir holding joint press stakeout at Ministry of Foreign Affairs, Islamabad

Publiée par Ministry of Foreign Affairs, Islamabad sur Lundi 10 août 2020

 

.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website