counter easy hit

خیبرپختونخوا سے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل آج سے دوبارہ شروع

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغانستان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے بعد خیبرپختونخوا سے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل آج سے دوبارہ شروع ہوگیاہے۔ پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ترجمان قیصر آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کاذیلی دفترہرافغان پناہ گزین کو افغانستان میں آبادکاری کے بعد تقریباً دوسوڈالرفراہم کرے گا۔افغانستان واپس جانے کے خواہشمند پناہ گزینوں کے اندراج کیلئے ضلع نوشہرہ کے علاقے ازاخیل میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ مرکزمیں پناہ گزینوں کا اندراج صرف پیراورمنگل کو ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website