counter easy hit

امریکہ نے وائرس پھیلانے کے الزام میں ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر پابندیاں لگا دیں

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ایران کی انٹیلیجنس اینڈ سکیورٹی منسٹری سے متعلقہ 45 افراد اور دو اداروں پر نئی پابندیاں عائد کردی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں دارے کے مطابق امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پابندیوں کا شکار ہونے والے ایک ادارے کا نام ’ایڈوانس پرسسٹنٹ تھریٹ 39‘ اور دوسرے کا ’رانا انٹیلیجنس کمپیوٹنگ کمپنی‘ ہے۔ امریکی سیکٹری خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے مذموم رویے کو بے بقاب کرتا رہے گا۔امریکہ کے ٹریژری سیکٹری سٹیون منچن کے مطابق ایران کی حکومت اپنے انٹیلیجنس منسٹری کو معصوم سویلین اور کمپنیوں کو ٹارگٹ کرنے اور دنیا بھر میں اپنے ’عدم استحکام پھیلانے کے ایجنڈے‘ کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سائبر حملوں کی ایسی مہمات کو جو کہ سکیورٹی کو خطرے میں ڈالے اور عالمی ٹریول سیکٹر کو نقصان پہنچائے روکے گی۔ پابندیوں کا نشانہ بننے والے 45 افراد راناانٹیلیجنس میں بطور منیجر، پروگرامرز اور ہیکنگ ایکسپرٹ کام کرچکے تھے۔ انہوں نے انٹرنیشنل بزنسز، اداروں اور ایئرلائنز کو ٹارگٹ کیے۔حکام کے مطابق دونوں کمپنیاں ایران کی انٹیلیجنس اینڈ سکیورٹی منسٹری کی ملکیت ہیں۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایران کی حکومت نے رانا کے ذریعے وائرس سے ایرانی حکومت کے مخالفین، صحافیوں اور عالمی کمپنیوں کو ٹارگٹ کرنے کی ایک سال پر مشتمل مہم چلائی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website