counter easy hit

گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنائیں گے،محرم میں فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے بھارت ، دفتر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے جمعہ کو پریس بریفنگ میں میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ایسی اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی سے بھارت کی جانب سے کی جانے والی ہر مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس مرتبہ بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں زوردار خطاب کرینگے اور اس مرتبہ بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں زوردار خطاب کرینگے اور اس مرتبہ بھی مقبوضہ کشمیر کا موضوع سرفہرست ہوگا۔ میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ سیاسی اصلاحات چاہتے ہیں اور یہ عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ گلگت بلتستان میں عوام کی خواہشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اصلاحات کی جائیں گی۔ ان کا سیکورٹی کونسل کی کشمیر پرقراردادوں پرکوئی اثر نہیں پڑیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہےکہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ترجمان نے اس بات کو بے بنیاد قرار دیا کہ روس نے پاکستان سے سیاسی نقشہ بیک گرائونڈ سے ہٹانے کی کوئی بات کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا خط پاکستانی ہائی کمیشن کو بھجوادیا گیا ہے۔ جیسے ہی ہائی کمشنر رپورٹ بھیجیں گے۔ وہ عدالت عالیہ میں جمع کرادی جائیگی۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ بھارت مسلسل کلبھوشن یادیو کیلئے غیر ملکی وکیل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ لیکن پاکستان کے قوانین کے مطابق یہ ممکن نہیں ہے۔ اس لیے کلبھوشن کے حوالے سے غیر ملکی وکیل کرنے کا امکان نظر نہیں آتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،نسلی تعصب کی بنیاد پرآبادی کاتناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش قابل مذمت ہے،مقبو ضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے ،ترجمان زاہد حفیظ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے،300کشمیریوں کو گزشتہ ایک سال میں شہید کر دیا گیا ،وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پوری شدت سے اٹھائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ کافیصلہ گزشتہ روز مل گیا تھا،وزارت خارجہ عدالتی احکامات پر عمل کرنے کاپابند ہے ،ترجمان زاہد حفیظ نے کہاکہ اسلام آبادہائیکورٹ کاخط پاکستانی ہائی کمیشن کو بھجوا دیاگیاہے ،جیسے ہی ہائی کمشنر رپورٹ بھیجیں گے وہ عدالت عالیہ میں جمع کرا دی جائے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان غیر قانونی طور پر مقبوضہ وادی میں آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی کوششوں کی بھی مذمت کرتا ہے، اطلاعات کے مطابق بھارتی حکام نے 16 لاکھ 80 ہزار غیر کشمیریوں میں ڈومیسائل تقسیم کیے ہیں، بھارتی اقدامات چوتھے جنیوا کنونشن سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اورعالمی قانون کی کھلی خلا ف ورزی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر مچل بیچلیٹ کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور شہریوں کے خلاف پیلٹ گنز کے اندھا دھند استعمال پر ایک بار پھر تشویش ظاہر کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ وادی میں پرتشدد واقعات میں دو صحافیوں کو بھی شہید کیا گیا۔بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج کیا گیا اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات سے آگاہ کرے۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی مجموعی بحث منگل کو شروع ہوگی، نیویارک میں مقامی انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے جبکہ وہ دوسری اعلیٰ سطح کی مصروفیات میں بھی شرکت کریں گے۔
افغان امن عمل کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا حامی ہے، زلمے خلیل زاد نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا ہے اور امید کرتے ہیں کہ تمام افغان دھڑے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔ اسرائیل اور عرب ریاستوں کے درمیان تعلقات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، پاکستان فلسطینی ریاست کا حامی ہے اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتا ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن چاہتا ہے جبکہ القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہونے کی حمایت کرتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website