counter easy hit

لاہور پولیس کی جدید ترین تربیت جاری، 2021 تک لاہور پولیس کس شکل میں ہوگی، سی پی او لاہور نے کمر کس لی

لاہور (ویب ڈیسک) سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہنا ہے کہ اشتہاری قبضہ گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے اصل ٹیم آپریشن ونگ ہے، قبضہ گروپ معاشرتی ناسور ہیں، یکم جنوری 2021 تک لاہور پولیس، نیویارک پولیس بن جائے گی۔

lahore, police, will, be, formed, as, Newyork, police, till, 2021, says, CCPO, LAHORE, UMAR SHEIKH


تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی زیر صدارت قبضہ گروپوں کیخلاف ایکشن کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے شرکت کی جبکہ ایس پی سٹی تصور اقبال سمیت تمام ڈویژنل افسران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں اگست 2018 سے اگست 2020 تک کے قبضہ گروپوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا جبکہ اشتہاری قبضہ گروپ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف تجاویز اور طریقہ کار کو زیر بحث لایا گیا۔

اجلاس میں اشتہاری قبضہ گروپوں کے ریکارڈ اور مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے اشتہاری قبضہ گروپ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام ڈویژنل افسران کو 31 اکتوبر تک کی مہلت دیتے ہوئے قبضہ گروپوں کےخلاف روزانہ کی بنیاد پر فالواپ میٹنگ کی بھی ہدایت کردی۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ اشتہاری قبضہ گروپ کےخلاف کریک ڈاؤن کےلئے اصل ٹیم آپریشن ونگ ہے، قبضہ گروپ معاشرتی ناسور ہیں، یکم جنوری 2021 تک لاہور پولیس، نیویارک پولیس بن جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website