counter easy hit

جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کرے گا، پی ڈی ایم سینیٹ انتخاب میں بھی ایسے ہی حصہ لے گی، وزیرخارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کرے گا۔ہمیں پی ڈی ایم کے احتجاج سے کوئی ٹینشن نہیں۔پی ڈی ایم رہنمائوں کی لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کر تے ہوئے ایک بیان میں وزیرخارجہ نے کہاکہ پی ڈی ایم 31جنوری کا انتظار کیوں کررہی ہے ۔ ہم ان کے کہنے پر یاا ن کے دبائو میں مستعفی نہیں ہوں گے۔ ہمارے پاس عوام کا مینڈیٹ ہے۔وزیر اعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے وہ اپوزیشن کے کہنے پر مستعفی کیوں ہوں گے؟ درحقیقت پی ڈی ایم کا بیانیہ عوام کی دلچسپی کھو چکا ہے ۔کل لاہور میں پی ڈی ایم رہنمائوں کی ساڑھے پانچ گھنٹے کی طویل نشست بے نتیجہ رہی۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی اوریہ اعلان کر دیا کہ پیپلز پارٹی کی طرح وہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ سینیٹ کے انتخابات میں شمولیت کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے لیکن میں آج کہہ رہا ہوں کہ یہ سینٹ کے انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔اداروں نے ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق ذمہ داری نبھائی ہے اداروں پر ملبہ ڈالنے سے کچھ نہیں ہو گا ۔پوری قوم پی ڈی ایم کی حقیقت جان چکی ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website