اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان ترکمانستان کے درمیان فائبر آپٹک اور بجلی کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ یہ بات معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے ڈپلومیٹک کارپس کے ڈین اور پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتادجان موولامو نے اہم ملاقات میں کہی۔ ملاقات کے دوران اقتصادی سلامتی اور علاقائی امن پر گفتگو ہوئی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور علاقائی رابطے ہماری اولین ترجیح ہیں، تاپی پراجیکٹ تکمیل کے مرحلہ میں ہے۔ ترکمانستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان سے فائبر آپٹک اور بجلی حاصل کر سکتا ہے۔ ڈپلومیٹک کارپس کے ڈین اتادجان موولامو نے پاکستان کی افغانستان میں امن کے لئے کوششوں کو سراہا۔