counter easy hit

ترک صدر نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائی ہے۔اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے اجلاس سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اب بھی ایک اہم تنازع ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں دنیا پر واضح کیا کہ جنوبی ایشیا کے امن کا انحصار تنازع کشمیر کے حل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کمشیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے مسئلے کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔ ترک صدر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جمعیت علما کو قومی احتساب بیورو میں طلب کرلیا گیا ہے۔ ان ذرائع کے مطابق
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں امن اور انسانیت کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے، یونان کے مسئلے پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ شام میں ہزاروں بہن بھائیوں کو اپنے ملک میں بسایا، لیبیا، شام، یمن سمیت جنگ زدہ علاقوں میں امن کے لیے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔

ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل سے تنازع کا حل فلسطینی خود مختار ریاست کے قیام کی صورت میں ہوگا، تنازع کا حل فلسطینی ریاست کی 1967 کی سرحد کے قیام کی صورت میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر ممالک کو لاحق خطرات کے خاتمے کے منتظر ہیں، متعدد دہشت گرد تنظیموں سے مدمقابل ہیں جبکہ یواین قراردادوں پر عمل سے شام بحران کا حل ترجیح ہونی چاہئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website