counter easy hit

مسئلہ کشمیرسے دنیا کا ہرملک واقف ہے، اب اس کے حل پر اوراقوام متحدہ کے کردار پر کھلی بات چیت ہوگی، منیر اکرم،

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا خصوصی خط سیکورٹی کونسل کے صدر ابدو اباری کے حوالے کردیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے خصوصی ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر مبنی خط اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونس کے صدر کو پہنچایا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت چھوٹے ممبر ممالک کو مسئلہ کشمیر پر مسلسل دھمکا رہا ہے۔ تاہم دنیا کا ہر ملک مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے آگاہ ہے۔ منیر اکرم کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی ساکھ سے متعلق صحیح سوالات اٹھائے۔ وزیراعظم عمران خان بھی آج جنرل اسمبلی سے اہم خطاب میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر کھلی بات چیت کریں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاہے کہ دنیا کا ہر ملک مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے آگاہ ہے، مفادات کی وجہ سے کئی ممالک کے مسئلہ کشمیر پر منہ بند ہیں، مسئلہ کشمیر پر چپ رہنے والے ممالک کو شرمندگی ہوگی۔مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ اقوام متحدہ کی حمایت کرنی ہوگی ،چھوڑ نہیں سکتے، دنیا کا ہر ملک مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے آگاہ ہے، مفادات کی وجہ سے کئی ممالک کے مسئلہ کشمیر پر منہ بند ہیں، مسئلہ کشمیر پر چپ رہنے والے ممالک کو شرمندگی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی کمشنر نے کشمیر پر انکوائری کمیٹی بنانے کی تجویز دی،بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی پر 18 ممالک کا اعلامیہ جاری ہوا،ترک صدر کا مسئلہ کشمیر پر بیان حوصلہ افزا ہے۔منیر اکرم نے کہاکہ اقوام متحدہ قرار دادوں پر عملدرآمد کی پوزیشن سے پیچھے نہیں ہوئی،مسئلہ کشمیر سے متعلق یو این سیکرٹری جنرل کا 8 اگست کا بیان واضح ہے،سیکرٹری جنرل کے پاس فوج نہیں ،نہ ہی سلامتی کونسل کی طاقت ہے، منیر اکرم نے کہاکہ بھارت چھوٹے رکن ممالک کو مسئلہ کشمیر پر مسلسل دھمکارہا ہے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر نے کشمیر پر 2 رپورٹس جاری کیں،اقوام متحدہ کو جموں و کشمیر میں تحقیقاتی ٹیم بھجوانی چاہیے۔

Permanent Representative @UN
Amb Munir Akram @PakistanPR_UN
met Security Council #UNSC President Amb Abdou Abarry (Niger) yesterday & handed over FM‘s @SMQureshiPTI
letter updating the Council on the situation in Indian Illegally occupied Jammu and Kashmir #NotOutdatedAgenda

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website