counter easy hit

یمن میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے حکومت اور حوثیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدہ خوش آئند ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ کی زیرنگرانی یمن حکومت اور حوثیوں کے درمیان 1081 قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا،اقوام متحدہ نے یمن میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دونوں فریقین پرمعاہدے پرعملدرآمد پر زور دیا ہے۔ قوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ یمن تنازعہ سے منسلک حراست میں لیے گئے تمام افراد کی رہائی کے لیے حتمی اقدامات کریں اور اس سلسلے میں یمن حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان 2018 میں سویڈن میں قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے انٹرنیشنل کمیٹی ریڈ کراس اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی کمیٹی کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور یہی نہیں وہ سوئٹرزلینڈ حکومت کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی، اقتصادی اور انسانی ہمدردی کے اقدامات اور جنگ کے خاتمے کے لئے ایک جامع سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے پر اقوام متحدہ میں اپنے خصوصی ایلچی کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق رائے کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی زیرنگرانی یمن حکومت اور حوثیوں کے درمیان 1081 قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت یمن حکومت قید کیے گئے 681 حوثیوں اور حوثی باغی 400 حکومتی افراد کو رہا کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website