کالم نگار :اصغرعلی مبارک (اندر کی بات )
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات کے بعد ایوب پارک میں جدید سہولیات فراہم کرکے اس پارک کو دنیا کے بہترین پارک میں تبدیل کر دیا گیا ہے اس پارک کو دیکھنے کے لئے اب دنیا بھر کے سیاح اب آنا شروع ہوگئے ہیں ۔جن کے فائیو سٹار ہوٹل کی سہولتوں سے آراستہ موٹل بھی قائم ہے ۔پاکستان میں بہت کم ادارے ایسے ہیں جو دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں اور پاکستان آرمی اس وقت تمام اداروں میں متحرک اور فعال کردار ادا کرکے ملک وقوم کے عزت و وقار میں اضافہ کر رہا ہے زمانہ امن ھو یاجنگ پاکستان آرمی نے ہر موقع ناممکن کام ممکن کر دکھایا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی نے قوم کے ملک کر دہشت گردوں کو شکست فاش دی اور آج یہ عالم ہے کہ دنیا پاکستان کو مثال کے طور پیش کر رہی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان میں سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اس کا کریڈٹ بلا شبہ پاکستان کے سیکورٹی فورسز کو جاتا ہے ۔کرونا وائرس کی وجہ سے بند پاکستان تقریبا تمام ادارے مرحلے وار کھل چکے ہیں پاکستان بھر کے عوام پاکستان آرمی کے کوروناوائرس کے خطرات سے عوام کو بچانے پر حکومتی اداروں بالخصوص پاکستان آرمی کی کاوشوں پر شکر گزار ہیں ۔یہ سال پاکستان کے عوام کے لئے آزمائش کا سال رہا کوروناوائرس سے جہاں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہاں دیگر جانداروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اسلام آباد دارالحکومت میں مرغزار چڑیا گھر کے جانوروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب اطہر من اللہ کو ازخود نوٹس کیس میں اہم فیصلے کرنا پڑے اور جب اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں نے جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے سے انکار کر دیا تو پاکستان آرمی کے زیر انتظام چلنے والے ادارے آرمی ہیرٹیج فاونڈیشن نے آگے بڑھ کر جانوروں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری قبول کی آرمی ہیرٹیج فاونڈیشن کے پیٹرن ان چیف پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب ہیں جن کی خصوصی دلچسپی سے آج ایوب پارک کا شمار جنوبی ایشیا کے بہترین پارک میں ہوتا ہے ۔سیاحوں کے لئے خصوصی طور پر کیے گئے سکیورٹی کے انتظامات مثالی ہیں ۔ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل آرمی ہیرٹیج فاونڈیشن بریگیڈیئر محمد آصف اختر کی دعوت پر پرتکلف لنچ کے ساتھ پاکستانی وبین الاقوامی کے نمائندوں کے لیے خصوصی دورے کااہتمام کیاگیا آرمی ہیرٹیج فاونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد آصف اختر نے بتایاکہ آرمی ہیرٹیج فاونڈیشن کے پیٹرن ان چیف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کی روشنی میں تاریخی اہمیت کے حامل ایوب نیشنل پارک کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔راولپنڈی و اسلام آباد اور دنیا بھر سمیت مقامی سیاحوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سیاحوں کو ہر ممکن تحفظ ۔ سہولیات ۔معلومات اور دوست ماحول کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔پارک میں مرغزار چڑیا گھر سے نئے جانوروں اور پرندوں کو لایا گیا ہے جو اسلام آباد چڑیا گھر سے یہاں منتقل کیے جاچکے ہیں اس موقع پر آرمی ہیرٹیج فاونڈیشن کے اعلی عہدیداروں کے علاوہ ایوب پارک کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر بھی موجود تھے بریگیڈیئر محمد آصف اختر نے بتایاکہ تاریخی اہمیت کے حامل اس پارک میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں سیاح وزٹ کرتے اور پارک میں موجود سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں ۔ھماری کوشش ہے کہ آئندہ چند برسوں میں اس پارک کو ایشیا بلکہ دنیا کاسب سے خوبصورت پارک بنا دیا جائے ۔پارک میں آکسیجن کی سطح کوبہتر بنانے کے لیے سر سبز پاکستان مہم کے تحت 44ہزار درخت لگائے گئے ہیں آرمی ہیرٹیج فاونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد آصف اختر نے بتایا کہ پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے خصوصی طور پر اقدامات کئے گئے ہیں ھاکی کے لیے نئی آسٹروٹرف کا افتتاح جناب آرمی چیف اشفاق سال کرچکے ہیں زمبابوے ٹیم کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان پر بہترین سہولیات سے آراستہ کرکٹ گراؤنڈ کو پریکٹس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے آئندہ چند سالوں کرکٹ اور ھاکی گراونڈ میں تماشائیوں کے لیے نشستوں میں اضافہ کر دیا جائے گا انہوں نے بتایاکہ سیاحوں کے لئے عالمی معیار کا چڑیا گھر جنگل ورلڈ ایوب پارک میں بنایا گیا ہے جس کی خوبصورتی کے لیے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے 44 جانور لائے گئے ہیں جن میں 4 نیل گائے 4 کالے بیل 7 بندر 17 نایاب نسل کے خرگوش 4اڑیال 5 زیبرا 3 بھیڑیے شامل ہیں جبکہ مزید جانور وپرندےلائے جائیں گے۔ جانوروں کی صحت صفائی کا خیال رکھنے کے لیے وٹنری ڈاکٹر اور عملہ ھمہ وقت موجود ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے یہاں مختلف کھیلوں فٹسال ۔ہاکی ۔آرچری ۔ائیر شوٹنگ ۔پینٹ بال ۔زپ لائن ۔سرے بائیک ۔بوٹنگ ۔سے روزانہ سینکڑوں کھلاڑی مستفید ھورہےہیں۔اس طرح بچوں کی تفریح کے لیے بین الاقوامی معیار کے جھولے بھی موجود ہیں جن کی مرمت وتزیں وآرئش کے لیے انجینئر عملہ موجود ہوتا ہے ونٹیج وھیکل پارک ۔ہیرٹیج ہاوس اور آرمی میوزیم پارک کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں ایوب پارک میں داخلہ مفت ھے اور عنقریب مختلف کٹیگری کی ممبر شپ بھی متعارف کروائی جائے گی ۔ایوب پارک راولپنڈی کے ایک حصے میں ٹینکوں کا ایسا پارک قائم ہے جو پاک فوج کی بہادری اور شجاعت کی عظیم داستان سناتا ہے، .ایوب پارک میں 1965 کی جنگ کے وہ ٹینک بھی نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں جو انڈیا سے پاک آرمی نے مال غنیمت کے طور پر چھینے تھے۔ایوب پارک میں کھڑے ٹینک اور توپیں1965 میں دشمن ملک بھارت کی عبرت ناک شکست کی داستان سنا رہے ہیں۔ چھ ستمبر 1965 کو پاکستانی افواج نے دشمن کو دھول چٹا دی تھی، یہ وہ دور تھا جب پاکستان کے پاس اسلحہ اور فوجی قوت بھی کم تھی مگر ہمت و جرات کی جو مثال افواج پاکستان نے دکھائی اس کی کچھ نشانیاں ایوب پارک کی زینت بنی ہوئی ہے۔ایوب پارک میں کھڑے یہ ٹینک اور توپ 1965 میں دشمن ملک بھارت کی عبرت ناک شکست کی داستان سنا رہے ہیں۔ دشمن افواج چھ ستمبر کو آئی تو پاکستان پر قبضہ کرنے تھیں لیکن اپنے ٹینک، توپ خانے اور گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ کھڑی ہوئیں,پارک میں کھڑے ایم 41 توپ خانے سے بھارت کے سب سے زیادہ ٹینک تباہ کیے گئے۔ ٹی69، ایم 47 اور ایم 48 توپ سے بھی دشمن افواج کو بھاری نقصان پہنچایا گیا تھا۔ دشمن افواج کے قبضے میں لیا گیا ٹینک اے ایم ایکس 13 کو یادگار کے طور پر پارک میں کھڑا کیا گیا ہے۔راولپنڈی کے ایوب پارک میں کھڑے یہ ٹینک اور توپ 1965 میں دشمن ملک بھارت کی عبرت ناک شکست کی داستان سنا رہے ہیں۔ دشمن افواج چھ ستمبر کو آئی تو پاکستان پر قبضہ کرنے تھیں لیکن اپنے ٹینک، توپ خانے اور گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ کھڑی ہوئیں۔ایوب نیشنل پارک ، جو عام طور پر ایوب پارک یا تاریخی طور پر ٹوپی رکھ پارک کے نام سے جانا جاتا ہے ، جس کا نام پاکستانی صدر اور جنرل ایوب خان کے نام پر رکھا گیا ہے ، ایوب نیشنل پارک میں قدرتی خوبصورتی، پہاڑیاں، جنگل، جھیل، میدان اور جنگلی حیات موجود ہیں۔ ہفتہ وار اور دیگر چھٹیوں اور تہواروں کے موقع پر یہاں کثیر تعداد میں لوگ سیرکرنے آتے ہیں۔ یہاں صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ پارک میں داخل ہوتے ہی ایک خوشگوار تاثر پیدا ہوتا ہے۔ آپ کو تازگی، فرحت اور سکون کا احساس ہونے لگتا ہے۔ جاگنگ ٹریک پر مرد و خواتین جاگنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ پارک کے بائیں حصے میں پہاڑی ہے ایوب نیشنل پارک راولپنڈی شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہے۔ اس کا شمار پاکستان کے خوبصورت پارکوں میں ہوتا ہے۔ ہر عمر کے لوگ یہاں آ کر خوشی اور طمانیت محسوس کرتے ہیں۔راولپنڈی میں پرانے صدارتی ایوان کے قریب جہلم روڈ پر واقع ایک قومی پارک ہے۔ یہ پارک پاکستان کی تشکیل سے پہلے قائم کیا گیا تھا اور 2,300 acre (930 ha) کے رقبہ پر واقع ہے اور یہ ایشیا کا سب سے بڑا پارک ہے.ایوب پارک میں ایک پلے ایریا ، جھیل ہے جس میں کشتی رانی کی سہولت ہے، ایکویریم ، ایک گارڈن ریستوراں اورایک تھیٹر ہے۔ یہ پارک ” دی جنگل ورلڈ ” کی میزبانی کرتا ہے جو خاص طور پر مشہور ہےقومی کھیل ہاکی کے فروغ کےلئے سٹیٹ آف آرٹ سہولیات پر مشتمل آسٹرو ٹرف سٹیڈیم ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں تیار کر لیا گیا ہے۔چند ماہ قبل ھونےوالے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ اور آرمی ہیرٹیج فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں آسٹرو ٹرف سٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی سے شارٹ بھی لگاکر باضابطہ طور پر اس کا افتتاح کیا جس کے بعد پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین افتتاحی میچ کھیلا گیارھویں جس کے اختتام پرپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کو قومی کھیل ہاکی کی بحالی کےلئے کوششوں کو سراہا۔قبل ذکر بات یہ ہے کہ آرمی ہیرٹیج فاونڈیشن قومی ورثہ کو آئندہ نسلوں کے محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ اور قومی ثقافت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے یہاں کے عجائب گھر میں ترک اور عرب ممالک کی ثقافت کو دیکھنے کے لئے مشہور زمانہ ترکی ڈرامہ سیریل ارطغرل کے فنکاروں کی ٹیم بھی جلد دورہ کرنے کاعندیہ دے چکی ہے