اسلام آباد(ایس ایم حسنین)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امیر کویت ایک ممتاز سیاستدان اور ایک قابل انسان تنے جنھوں نے خلیجی خطے اور اس سے آگے کے ممالک میں افہام و تفہیم کے پل کے طور پر کردار ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ شیخ صباح الاحمد نے اپنی حکمت ، فراخ دلی اور ریاستی تعمیر اور احتیاط پر مبنی سفارت کاری میں کامیابیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل کی۔ انھوں نے انھیں کویت کے ایک قابل ذکر رہنما کے طور پر کویت کی عوام میں مقبول ترین شخصیت کے طور پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہ اکہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر اقوام متحدہ کے ایک قریبی دوست کی حیثیت سے ہمیشہ خطے اور دنیا بھر میں استحکام اور استحکام کے مشترکہ مقصد کے لئے تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ سکریٹری جنرل نے ان کے اہل خانہ اور حکومت اور کویت کے لوگوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
Secretary-General @antonioguterres
is deeply saddened by the passing of His Highness Sheikh Sabah Al-Ahmad Al-Jaber Al-Sabah, Amir of Kuwait. He was a distinguished statesman & outstanding humanitarian: