counter easy hit

دُبئی میں قرنطینہ مرکز میں مقیم پاکستانی نے مشتعل ہو کر توڑ پھوڑ کر ڈالی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)دبئی میں کورونا میں مبتلا پاکستانی عارضی قرنطینہ مرکز میں سامان کو نقصان پہنچانے کی کوشش پر ڈی پورٹ کردیا گیا۔ عدالت نے 31 سالہ ملزم کو تین ماہ قید کی سزا دے دی اور مُدت پوری ہونے کے فوراً بعد ڈی پورٹ کرنے کا حکم بھی سُنایا ہے۔ دُبئی پولیس کے مطابق ملزم کو منتقل کر دیا گیا تھا۔ تاہم ایک روز وہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر آپے سے باہر ہو گیا اور اپارٹمنٹ میں موجود سامان کی توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ محکمہ صحت کے اہلکاروں کو پتا چلا توانہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ بعدمیں ملزم نے اپنی اس حرکت پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ وقوعہ کے روز اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پایاتھا جس کے باعث اس نے سیلنگ اور وارڈ روب کو پھاڑ ڈالا۔ مگر بعد میں اپنے کیے پر بہت شرمندگی ہوئی، اسے معاف کر دیا جائے۔ تاہم محکمہ صحت نے سرکاری املاک کو نقصا ن پہنچانے کے الزام میں پاکستانی کے خلاف الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروا دیا گیا تھا۔ جس کے بعد قرنطینہ مرکز پر پولیس کا پہرہ لگا دیا گیا اور ملزم کا قرنطینہ مکمل ہوتے ہی اسے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ قرنطینہ سنٹر کے سیکیورٹی گارڈ نے اطلاع دی تھی کہ ملزم نے مشتعل ہو کراپارٹمنٹ میں موجود سامان کو نقصان پہنچایا ہے۔جس کے بعد اس اپارٹمنٹ پر پولیس کا پہرہ لگا دیا گیا اور پھراسے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کی جانب سے نقصان پہنچائے گئے سامان کی مختلف تصاویر بھی عدالت میں بطور ثبوت پیش کی گئیں، جس کے بعد ملزم کو قید اور ڈی پورٹ کی سزا سُنادی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website