counter easy hit

پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے مفاہمتی کوششیں جاری رکھے گا،وزیر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) خطے میں امن واستحکام کا انحصار افغان مسئلے کے پرامن حل پر ہے۔یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت خطہ میں امن و استحکام کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سفیر محمد صادق نے افغان امن عمل کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔ سفیر محمد صادق نے دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات کی موجودہ صورتحال سے بھی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں مستقل اور دیرپا قیام امن کیلئے بین الافغان مذاکرات کی کامیابی اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں امن و استحکام کا دارومدار افغان مسئلہ کے پر امن حل کے ساتھ منسلک ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے خطہ میں امن و استحکام کیلئے اپنی پر خلوص مصالحانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website