اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان اور امریکہ کے نمائندگان خصوصی برائے افغانستان کے درمیان انٹرا افغان مذاکرات کو مزیدتقویت پہنچانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امن زلمے خلیل زاد کے درمیان ورچوئل کانفرنس میں افغان امن عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سفیر زلمے خلیل زاد کے ساتھ جاری افغان مفاہمتی عمل کیلئے ممکنہ سہولت کاری میں اضافے،بین الاقوامی کمیونٹی کے کردار اور علاقائی روابط کے ذریعے پاک افغان بین العلاقائی تجارتی مرکز کے قیام کیلئے ممکنہ طریقہ کار پر بات چیت ہوئی۔
Held virtual conference with Ambassador Zalmay Khalilzad, US Sp Rep for Afghan Reconciliation on further facilitation of Intra Afghan Negotiations; ways international community could supprt the process; and regional connectivity to make Pak and Afg hub of inter-regional trade.
#Pakistan’s special envoy to #Afghanistan
@AmbassadorSadiq
spoke with
@US4AfghanPeace
Zalmay Khalilzad, on further facilitation of intra-#Afghan negotiations, ways international community can support #peace process, & regional connectivity for trade.