counter easy hit

رواں مالی سال کے دوران بیرون ممالک تین اور آئندہ سال میں دو سفارتخانے کھولنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، وزارت خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) رواں سال روانڈا، جبوتی گھانا، یوگنڈا اورآئیوری کوسٹ میں پاکستان کے سفارتخانے افتتاح کے بعد کام شروع کرینگے۔
قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران بیرون ممالک تین اور آئندہ سال میں دو سفارتخانے کھولنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ مستقبل قریب میں جبوتی ‘ روانڈا‘ گھانا ‘ یوگینڈا اور آئیوری کوسٹ میں پاکستانی سفارتخانوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ایوان کو بتایا گیا کہ جاری مالی سال میں افریقی ممالک میں تین اور آئندہ سال دو سفارتخانے کھولنے کا منصوبہ ہے۔

PAKISTAN , EMBASSIES, WILL, START, WORKING, IN, DJIBOUTI, IVORY COAST, UGANDA, DURING, CURRENT, YEAR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website