counter easy hit

سعودی عرب جدید ترین انتظامات کے بعد غلاف کعبہ فیکٹری سمیت عجائب گھر کھل گئے،حرم میں 8 ہزار مسلمانوں نے نماز عشا ادا کی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق حرم مکی شریف انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اتوار کو 15 ہزار افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے‘۔سعودی حکومت کی طرف سے حرم کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں جدید ترین سہولیات کے ذریعے کورونا سے پاک حج وعمرہ کے اجتماعات کے انعقاد کے بعد غلاف کعبہ فیکٹری اور عجائب گھر کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق غلاف کعبہ فیکٹری اور حرمین نمائش سینٹر کو عوام الناس کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی ہدایت پر انتظامیہ کے تحت تمام بیرونی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جا رہا ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ فیکٹری اور حرمین عجائب گھر زائرین حرم کی خاص دلچسپی کا مرکز ہیں جہاں مختلف قسم کے لوگ حرمین کی تاریخ معلوم کرنے کے آتے ہیں‘۔ ’دونوں مراکز کو کورونا بحران کے دوران بند کر دیا گیا تھا، اب جبکہ حرم مکی شریف کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے تو دونوں اداروں سمیت ماتحت باقی ادارے بھی کھولے جار ہے ہیں‘۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’دونوں اداروں میں حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلے کے علاوہ گنجائش کے حساب سے کم تعداد کو آنے کی اجازت دی جائے گی‘۔واضح رہے کہ حرم کعبہ میں جدید ترین انتظامات کے بعد مسجد الحرام میں اتوار کو 8 ہزار مسلمانوں نے عشا کی نماز ادا کی ہے جبکہ دن بھر 5 نمازوں کی ادائیگی کرنے والے مسلمانوں کی کل تعداد 40 تھی۔ دریں اثنا سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق حرم مکی شریف انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اتوار کو 15 ہزار افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے‘۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرم مکی شریف میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کا استقبال حفاظتی تدابیر کے تحت کیا جا رہا ہے‘۔’دوسرے مرحلے کے تحت روزانہ 40 ہزار افراد کو نماز جبکہ 15 ہزار زائر کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے‘۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرم مکی شریف کے زائرین کے لیے لازمی ہے کہ وہ ماسک پہنیں، سماجی دوری کا اہتمام کریں اور حفاظتی تدابیر سمیت انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں‘۔دوسری طرف اسی طرح کے اجازت ناموں کا دوسرا مرحلہ مسجد نبوی شریف میں شروع ہوا ہے جہاں روضہ اطہر اور سلام پیش کرنے کے لیے عوام الناس کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website