counter easy hit

اقوام متحدہ ناکام رہا، کشمیر میڈیا سروس نے غیرقانونی زیرحراست راہنمائوں کارکنوں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ 73 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ناکام رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے اقوام متحدہ کے دن پر جاری ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ عالمی ادارے نے کشمیر پر کئی قراردادیں پاس کی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خو د ارادیت دیا جائے گاتاہم وہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود اپنی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کر اسکا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے بھی اقوام متحدہ کی قرار دادوں تسلیم کی تھیں اور وعدہ کیا تھا کہ کشمیریوں کو خود اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے گالیکن بعد میں وہ اپنے وعدوں سے مکر گیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں گرفتار حریت رہنماﺅں ، کارکنوں، نوجوانوں اور خواتین سمیت دو ہزار سے زائد کشمیریوں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جوکہ اس وقت قابض بھارتی فوج کی غیر قانونی حراست میں ہیں۔ زیر حراست لوگوں میں محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، محمد اشرف صحرائی ، مسرت عالم بٹ، آسیہ اندرابی ، ڈاکٹر عبدالحمید فیاض، نعیم احمد خان، ایاز محمد اکبر، الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، مولانا سرجان برکاتی ، فاروق احمد توحیدی، امیر حمزہ، محمد رفیق گنائی، محمدیوسف میر، مولانا مشتاق ویری، ناہیدہ نسرین، ، فہمیدہ صوفی، سید شاہد یوسف ، سید شکیل یوسف، ظہور احمد بٹ ، تاجر ظہور احمد وٹالی او صحافی آصف سلطان شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ لوگ مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران جنوری 1989سے اب تک 95ہزار 7سو 6کشمیری شہید کر دیے جن میں سے 7ہزار 1سو 49افراد کو جعلی مقابلوں یا زیر حراست شہید کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے پانچ اگست 2019سے جب بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسکا فوجی محاصرہ کر لیا ، 2سو 72بیگناہ کشمیری شہید کر دیے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس عرصے کے دوران 1ہزار 5سو 39کشمیری زخمی کیے گئے جن میں زیادہ تر پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے۔

Kashmir media service report on illegal casualties in Kashmir, and, arrested, people

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website