counter easy hit

سعودی عرب، توہین آمیز کارٹونزاوردہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا قابلِ مزمت ہے، فرانس سے احتجاج

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانس میں توہین آمیز کارٹونز کی اشاعت اور دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنے کا عمل قابلِ مذمت ہے۔ سعودی عرب کا فرانس میں توہین آمیز کارٹونز کی اشاعت پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مملکت سعودی عریبیہ نے پیغمبر اسلام کے گستخانہ خاکوں کی مذمت کی ہے۔سعودی عرب ہر قسم کے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔خواہ اس کے پیچھے کوئی بھی ہو۔اور برداشت و امن کے فروغ کے لیے ہر کلچر کی آزادی کے احترام کی بات کرتا ہے۔قبل ازیں سعودی عر ب کے بڑے علماء کی کونسل نے اس حوالے سے اہم بیان جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ انبیاء کی توہین کا فائدہ صرف دہشت گردوں کو پہنچتا ہے کو معاشروں میں نفرت پھیلانا چاہتے ہیں۔ سعودی علماء کونسل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ”دنیا بھر کے عقل مند لوگوں کو ایسی توہین کی مذمت کرنا چاہیے۔ اس کا آزادی فکر اور اظہار سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ایسی توہین کا ارتکاب صرف اور صرف تعصب اور انتہا پشندوں کی مفت میں مدد ہے۔“کبائر علماء کونسل نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلام اللہ کے تمام پیغمبروں کی توہین سے اجنتاب کا درس دیتا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب فرانس کے ایک سکول میں بنی آخر الزمان کے خاکے بنانے پر اظہار آزادی کا تنازع کھڑا ہوا۔ اس سکول کا ایک استاد قتل ہوا تھا جس کے مشتبہ قاتل کو فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے ”اسلام پسند“ قرار دیا تھا۔ماکروں نے جنہیں ”اسلام پسند“ قرار دیا، ان پر بعد میں کڑی تنقید کی اور پھر حضرت محمد ? کے خاکے بنانے کے فعل کا دفاع بھی کی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website