counter easy hit

کسی صورت بھی مظلوم کشمیریوں کے جائز حق سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ہر سال ستائیس اکتوبر کو پاکستان میں یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر پر پر غیر قانونی بھارتی تسلط کو مسترد کر تے ہیں اور ہم کسی صورت بھی مظلوم کشمیریوں کے جائز حق سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وزیر خارجہ نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے سب سے بڑے فورم پر دو بار مظلوم کشمیریوں کا مقدّمہ پوری قوت کے ساتھ پیش کرچکے ہیں، انہوں نے کشمیریوں کے جائز اور قانونی حقوق کی بھرپور انداز سے ترجمانی اور وکالت کا فرض ادا کیا ہے اور اب یہ اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں اپنی آواز بلند کریں اور بھارت کو اس کا اصل مکروہ چہرہ دکھائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیروں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 27اکتوبر1947ءکو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریحاًخلاف ورزی کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں اپنی فوجیں اتارکر بندوق کی نوک پرناجائز قبضہ کرلیاتھا اور ہر سال ستائیس اکتوبر کو پاکستان میں یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر پر پر غیر قانونی بھارتی تسلط کو مسترد کر تے ہیں اور ہم کسی صورت بھی مظلوم کشمیریوں کے جائز حق سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،ہم کشمیری بہن بھائیوں کی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت آزادی کا سورج طلوع ہونے تک جاری رکھیں گے۔انہوں نےکہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو یک طرفہ اور غیر قانونی اقدامات سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی لانے کی سازش کی اور اس طرح بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کی دھجیاں بکھیر دیں جس کا ادراک عالمی ادارے اور اقوام عالم کو کرنا ہو گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت جان لے کوئی ظلم اور جبر کشمیریوں کو انکی خود ارادیت کے حق کی منزل سے دور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیروں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور مہذب دنیا کشمیریوں کو ان کے جائز، قانونی اور جمہوری حق دلانے کے لیے عملی اقدامات کرے، جموں و کشمیر ایک مسلمہ متنازعہ علاقہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینے میں پوشیدہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website