اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مقبوضہ جموں وکشمیر میں 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج کے غیر آئینی و جبری تسلط اور کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اسلام آباد کی اہم ترین شاہراہ دستور سمیت دیگر جگہوں پرعلامتی بلیک آؤٹ کیا گیا،علامتی بلیک آئوٹ کے دوران لائٹس بند ہونے پر شاہراہ تاریکی میں ڈوب گئی۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر، وزارت خارجہ، سپریم کورٹ، وزیراعظم سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ ہاؤ س کی لائٹس بند کردی گئیں۔ علامتی بلیک آؤٹ کے بعد شاہراہ دستور کی لائیٹیں دوبارہ چلا دیں گئیں۔ پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے طور پرمنایا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر،ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے شاہراہ دستور پر لگی لائٹیں پانچ منٹ بند کر کے علامتی بلیک آؤٹ کیا گیا۔ واضح رہے کہ73 سال قبل 27 اکتبور 1947 کو بھارت نے اپن فوجیں کشمیر میں اتار کر قبضہ کر لیا تھا تو تاحال قائم ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت غاصبانہ قبضے کو تہتر برس مکمل ہوگئے ہیں اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں