اسلام آباد(ایس ایم حسنین)مستقبل میں پاک ایران، ترکی کارگو ٹرین سروس میں آذربائیجان کوشامل کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات اسلام آباد میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علیزادے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2021ء میں پاک ایران ترکی کارگو ٹرین سروس شروع ہو گی۔یہ منصوبہ بہت خوش کن ہے متعلقہ حکام مستقبل میں مزید رابطے بڑھانے کیلئے آذربائیجان کی اس منصوبے میں شمولیت کا بھی فیصلہ کرسکتے ہیں۔انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ساتھ دنیا کے نقشے پر پاک، ایران اور ترکی کے درمیان ٹرین سروس کا ممکنہ روٹ بھی شیئر کیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد سے کارگو ٹرین ایران سے ہوتی ہوئی استنبول تک جائے گی پاکستان ریلویز نے ایکسپورٹ کارگو ٹرین کی فزیبلٹی تیار کر لی ہے۔ سہ ملکی ایکسپورٹ کارگو ٹرین سے پاکستان کی ایران اور ترکی سے تجارت میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔
#Islamabad-#Tehran-#Istanbul train to launch in 2021.
A very promising project which can also be considered by the relevant authorities for further connection to #Azerbaijan
🇦🇿
in future
Whatsapp
JOB ALERTS
Government Jobs
Private Jobs
International Jobs
Internships
تازہ ترین سرکاری اور پرائیوٹ نوکریاں کی معلومات اپنے واٹس اپ پر بالکل فری حاصل کرنے کیلئے ابھی نیچھے موجود بٹن پر کلک کر کے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں۔