counter easy hit

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کی دورہ چترال کے دوران سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تردید

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ذاتی خرچ پر چترال کا دورہ کیا، سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر استعمال کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذلفی بخاری نے اپنے دورہ چترال کے دوران سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر کے استعمال کی سختی سے تردید کی ہے ۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ذاتی خرچ پر 30ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے سلسلہ میں آفیشل دورہ پر چترال گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کی یہ سرمایہ کاری ریجن کا نقشہ تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website