اسلام آباد(ایس ایم حسنین) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے اسلام آباد میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔اس موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کو انتہائی حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک اتھارٹی کا کام قابلِ ستائش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کا فیز 2 سی پیک اتھارٹی کے تعاون کے لحاظ سے اعلیٰ معیار کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں چین اور پاکستان کےدرمیان مزید تعاون جاری رکھنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے
Had a productive meeting with Chairman CPEC Authority @AsimSBajwa
. Highly appreciate the work by the CPEC Authority. Great potential in Phase II of CPEC cooperation. More joint efforts ahead between China&Pakistan!