اسلام آباد(ایس ایم حسنین) برصغیر کے عظیم مفکر اور ہمارے قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان سمیت مسلم دنیا نے بیسویں صدی کے معروف مفکر، شاعر، مصنف، قانون دان، سیاست دان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اردو زبان میں جاری اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ علامہ اقبال فخر عالم اسلام اور بین الاقوامی شاعر و مفکر کا درجہ رکھتے ہیں اور اتحاد بین المسلمین کے لیے جو دردِ دل رکھتے تھے وہ آج عالم اسلام کے لیے درپیش تشویش ہے ، اس موقع ہر انھوں نے علامہ اقبالؒ کا فارسی زبان کا شعربھی ٹویٹ کیا اور تمام پاکستانیوں کو یوم اقبال پر مبارکباد پیش کی۔
دل به محبوب حجازی بسته ایم
زین جهت با یکدگر پیوسته ایم.
تمام پاکستانیوں کو #یوم_اقبال مبارک ہو.