اسلام آباد (اصغر علی مبارک سے) ملک کے نامور ماہر صحت ڈاکٹر محفوظ علی نےکہاھے کہ ھومیوپیتھک علاج سے بہتر کوئی اور علاج نہیں ہے دکھی انسانیت کی خدمت اولین مقصد ھے سرد موسم میں بخار، نمونیہ ، ملیریا ، نزلہ و زکام، جوڑوں اور امراض معدہ و جگر سے بچاو کے لیے علاچ کے ساتھ ساتھ احتیاط بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل نیو مری میں منعقدہ فری ھومیوپیتھک میڈیکل کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں کیا اس موقع پر میڈیکل آفیسر انچارج شعبہ ھومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ سول اسپتال راولپنڈی کے علاوہ سماجی رہنما راجہ کاشف عباسی ۔ڈاکٹر اقراء مصطفٰی لیڈی ڈاکٹر ماریہ ڈاکٹر حسن ۔ڈاکٹر خرم ۔ڈاکٹر سندس ۔محمد فیصل اور دیگر موجود تھے نیو مری میں منعقدہ ھومیوپیتھک میڈیکل کیمپ میں درجنوں افراد کو ڈاکٹر محفوظ علی اور ان کی ٹیم طبی سہولیات فراہم کیں ڈاکٹر محفوظ علی نے مزید کہا کہ ہومیوپیتھک طریقہ علاج سے ان امراض کو روکا جاسکتا ہےعلاوہ ازیں مریضوں کو مفت ادویات محسن ھومیو سٹور بوہڑ بازارراولپنڈی اور مسعود فارما کے ایریا منیجر کے تعاون سے تقسیم کی گئیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر محفوظ علی انچارج شعبہ ھومیوپیتھک راولپنڈی کی زیر نگرانی بخار ۔ملیریا۔جلدی امراض ۔الرجی کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ڈاکٹر محفوظ علی نے علاقے کی معروف سماجی شخصیت راجہ کاشف عباسی کی طرف سے فری میڈیکل کاانعقاد پر شکریہ ادا کیا