اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور نائب صدارتی امیدوار کملا ہیرس کیلئے عالمی شخصیات اور ملکوں کی طرف سے مبارکباد اور تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگوترش نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر جو بائیڈن اور کملا ہیریس کو مبارکباد دی ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ’’سکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے گذشتہ ہفتے ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے امریکی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری آج دنیا کو درپیش خطرناک چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کا ایک لازمی ستون ہے۔