counter easy hit

برطانوی سفیر کا اسلام آباد میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح، تعاون پر پاکستانی تجارتی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو خراج تحسین

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)اسلام آباد میں پاکستان اور برطانیہ کے تکنیکی تعاون کا شاہکار جدید ترین روبوٹ آپریٹڈ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا۔ اسلام آباد میں پاکستان اور برطانیہ کے تکنیکی تعاون کا شاہکار جدید ترین روبوٹ آپریٹڈ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا۔ اسلام آباد میں متعین برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے جدید کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرانھوں نے پاکستان کے غیرملکی سرمایہ کاری کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کی کوشوں کو سراہا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان، جے ایس بنک اوراوپن سیل لندن کو مبارکباد بھی پیش کی۔کرسچیئن ٹرنرنے غیرملکی سرمایہ کاری کے سفیر علی جہانگیرصدیقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا لیب برطانیہ اور پاکستان کے متحرک تعلقات کی ایک مثال ہے، مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں بھی اس میں شامل رہوں گا۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید لیبارٹری پاکستان اور برطانیہ کے درمیان عوامی رابطوں کو مذید فروغ دینے کے لئے ہے اور اس کے علاوہ برطانیہ کویڈ 19 سے نمٹنے کیلئے ویکسین کی تیاری اور عالمی سطح پر تقسیم کے لئے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ برطانیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی سطح پر ایک ویکسین بنانے اور اس کی تقسیم کے لیے صف اول میں ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ ‘یو کے ایڈ کے ذریعے پاکستان کو وسیع پیمانے پر کووڈ ریلیف فراہم کرنے پر’ خوش ہے۔ علی جہانگیرصدیقی نے کہا کہ ہم مستقبل قریب میں اس طرح کی مزید شراکت کے منتظر ہیں۔علی جہانگیر صدیقی نے برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبہ جات میں بہترین تعاون موجود ہے۔ سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ ‘پاکستان اور برطانیہ کی کمپنیوں کی شراکت داری کی اہمیت صرف اس لیے نہیں کہ دونوں ممالک قریب ہیں بلکہ اس سےظاہر ہوتا ہے کہ لائف سائنسز میں شراکت داری ہے جس کی اس وقت دنیا کو ضرورت ہے۔کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کی جانب سے برطانوی ہائی کمیشن نے کورونا سے بروقت مقابلے کے لئے پاکستان کو تحفہتاً لیبارٹری دی گئی ہے جس کا نام فیوچر لیبز ہے۔ فیوچر لیبز موبائل لیبارٹری ہے جو بایو سیفٹی درجہ دوئم پلس اور آئی ایس او 15189 کے معیار کے مطابق ہے اور اس میں پی سی آر اور کویڈ 19 آر ٹی ٹیسٹنگ کی سہولت میسر ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے لیس لیبارٹری میں 5 روبوٹ کام کریں گے اور ان کو آپریٹ کرنے کے لیے مختلف اوقات میں 6 افراد کی خدمات لی جائیں گی۔ برطانوی ہائی کمیشن کی لیب یومیہ 2000 ٹیسٹ کی اہلیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیرمنافع بخش تنظیم فیوچر ٹرسٹ نے جے ایس گروپ کے ساتھ مل کر پاکستان میں لیبارٹری قائم کی جس کے لیے برطانیہ کی اوپینسل کی تیار کردہ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق این پی او غربت کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کی داد رسی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنا چاہتی ہے۔ فیوچر لیبارٹری کے شعبہ مالیکیولر بیالوجی کے سربراہ ڈاکٹرعظیم بٹ نے بھی دونوں کمپنیوں کی شراکت داری کا خیر مقدم کیا۔ ڈاکٹر عظیم بٹ کا کہنا تھا کہ ‘کووڈ-19 سے جنگ میں سائنس کے میدان میں جدت پر کام کے لیے جے ایس بینک اور فیوچر ٹرسٹ جیسی تنظیموں کے تعاون باعث اطمینان ہے’۔ جے ایس بینک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘فیوچر لیبارٹری کے افتتاح میں شراکت داری پر ہمیں خوشی ہے’ اور اس سے ملک میں ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

technological collaboration between
Flag of United Kingdom
&
Flag of Pakistan
to create the best automated lab in Pakistan, accelerating Covid testing. Mubarak to @OpenCellLondon
@jsblpak
@fslsltn
#BeatThisTogether

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website