اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ہالینڈ کے دارالحکومت میں سعودی سفارتخانے پر فائرنگ واقعہ قابلِ مذمت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہالینڈ کے دارالحکومت ہیگ میں سعودی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام عالمی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد ہالینڈ حکام کے فوری اقدامات کو سراہتا ہے اور امید ہے کہ ملوث افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، انھوں نے کہا کہ پاکستان سعودی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کی حفاظت اور سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے،