counter easy hit

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد ترکی کے دورے پر موجود، افغان امن عمل پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی نمائںدہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں ترکی کے موثر کردار پربات چیت کیلئے ترکی کا تین روزہ دورہ کیا۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق امریکی نمائںدہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد 11 سے 13 نومبر کے دوران انقرہ کا دورہ کیا ۔جہاں انھوں نے دورے کے دوران وزیر خارجہ میلوت اولوالو ، نائب وزیر خارجہ سیدت اینال ، ایوان صدر کے خصوصی مشیر ابرہیم کالن ، اور دیگر سینئر عہدیداروں سے ملاقاتوں میں افغانستان کے امن عمل میں جاری وابستگی اور دیرینہ مدد پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ترک حکام کو مذاکرات کی موجودہ صورتحال اور دونوں فریقوں کے مابین ہونے والی بات چیت میں حالیہ پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ سفیر خلیل زاد اور ترک حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان میں تشدد انتہائی تشویش کا باعث ہے اور عالمی برادری میں اس بات پر متفقہ اتفاق رائے ہے کہ فریقین کو تشدد میں فوری کمی کے ساتھ ، مستقل طور پر تشدد کے خاتمے کی راہ تلاش کرنا ہوگی۔ فریقین نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ ترکی ، بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر دونوں افغان فریقین کو افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور سیاسی تصفیے کے لئے بات چیت جاری رکھنے کی کوششوں کو تیز کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔ سفیر خلیل زاد اور ترک حکام نے افغانستان میں سیاسی تصفیہ کے بعد ممکنہ طور پر ان اہم علاقائی معاشی مواقع پر تبادلہ خیال کیا ، خاص طور پر ایسے منصوبے جو افغانستان اور وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیاء اور اس سے آگے ملتے ہیں۔

U.S. Special Representative for Afghanistan Reconciliation Ambassador Zalmay Khalilzad visited Ankara from November 11-13

Pushpin
Discussed latest developments in #Afghanistan peace process with US Special Representative for Afghanistan Reconciliation Zalmay Khalilzad.
Pushpin
Will continue our strong support to efforts aiming at peace and stability in Afghanistan.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website